• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسنین لہری کی نیٹ فلکس پر انٹری، اماراتی گرل فرینڈ کو پرپوز بھی کر دیا

حسنین لہری --- فائل فوٹو
حسنین لہری --- فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے نیٹ فلکس کی سیریز ’دبئی بلنگ سیزن 2‘ میں ڈیبیو دیتے ہی اپنی گرل فرینڈ اماراتی ماڈل و اداکارہ لوجین اڈاڈا المعروف (ایل جے) کو پرپوز کر دیا۔

نیٹ فلکس کے رئیلٹی شو ’دبئی بلنگ‘ دبئی کے امراء کی پُرتعیش زندگی اور رنگینوں پر مبنی شو ہے جس میں مہنگی گاڑیوں، فیشن شوز، شاندار پارٹیوں، ساحل پر واقع ریزورٹس اور کروڑپتیوں کے روزمرہ کے طرزِ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

سیریز کا پریمیئر 2022ء میں ہوا تھا اور اس کی تمام اقساط 45 منٹ طویل ہیں۔

رواں سال اس سیریز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر پیش کر دیا گیا ہے جس کی 7 ویں اور 8 ویں قسط میں پاکستانی ماڈل حسنین لہری بھی جلوہ گر ہیں۔

نیٹ فلکس کی سیریز میں دیکھایا گیا ہے کہ حسنین لہری اپنی گرل فرینڈ لوجین سے ملنے پاکستان سے دبئی پہنچتے ہیں اور دونوں ساتھ میں وقت گزارتے ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں۔

تاہم حسنین نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے شو کے دوران ماڈل لوجین کا ہاتھ تھام کر انہیں پروپوز کیا اور ان کے لیے تقریر بھی کی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی حسنین لہری امریکی نژاد اماراتی ارب پتی ماڈل و اداکارہ لوجین اڈاڈا سے اظہارِ محبت کے باعث شہہ سرخیوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید