• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات، ویکسین کی عدم دستیابی پر ایم کیو ایم کو تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں بڑھتے ہوئے سگ گزیدگی کے واقعات اور سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلے اندرون سندھ کے شہروں بالخصوص لاڑکانہ میں ان واقعات کے رونما ہونے میں اضافہ ہو رہا تھا اور اس پر طرفہ تماشا یہ کہ سرکاری اور نجی اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں، گزشتہ پندرہ سالوں کی حکمرانی کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی کتے کے کاٹنے کی ویکسین عوام کو فراہم نہ کر سکی ہے جو اس کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ موجودہ نگراں حکومت بھی اس سلسلے میں خاطرخواہ اقدامات نہ کر سکی ۔ انہوں نے نگراں وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی جو پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہاں کے عوام سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس کے باعث پاکستان چلتا ہے لہذا کراچی کے عوام کو سگ گزیدگی کے واقعات سے محفوظ رکھنے اور سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کی موجودگی کے لیے مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید