• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: غیر قانونی تارکینِ وطن کی گرفتاری کا متنازع قانون منظور

ریاست ٹیکساس کے گورنر ایبٹ متنازع بل پر دستخط کرتے ہوئے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ریاست ٹیکساس کے گورنر ایبٹ متنازع بل پر دستخط کرتے ہوئے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف انتہائی متنازع قانون سازی کر لی گئی۔

ریاست ٹیکساس کے گورنر ایبٹ نے متنازع بل پر دستخط کر دیے، غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف قانون اگلے سال نافذ ہو گا۔

مذکورہ بل کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس کو غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کرنے کا حق دے دیا گیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف انتہائی متنازع قانون سازی کی گئی ہے۔

مجرم کو 6 ماہ جیل، 2 ہزار ڈالرز جرمانہ ہو گا، غلطی دہرانے پر 20 سال تک قید کی سزا ہو گی۔

نئی قانون سازی کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس اس ملک بھیجا جائے گا جہاں سے وہ آئے ہوں گے۔

قانون سازی پر ڈیموکریٹس نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون ہسپانوی اور لاطینی شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید