کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں سنی تحریک کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق، حسان صابر اور جاوید حنیف سے ملاقات کرکے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت کراچی کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کراچی میں ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ، وفد میں نائب صدر حفیظ محبوب علی سہتو قادری، طیب قادری اور سندھ کے صدر عمران سہروردی شامل تھے۔