• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں فلسطینی سفیر کی عالمی برادری سے سیزفائر کی اپیل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام سید نے عالمی برادری سے سیزفائر کی اپیل کی ہے۔ 

مانچسٹر میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں فلسطینی سفیر حسام سید سے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن اور سلامتی برقرار رکھنے میں عالمی برادری ناکام رہی ہے۔ 

فلسطینی سفیر نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے پیار پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم کی مثال نہیں ملتی۔ 20 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکیں، جن میں 75 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

فلسطینی سفیرحسام سید نے کہا کہ غزہ میں 60 فیصد سے زائد مکانات اور بلڈنگ تباہ ہوچکی ہیں۔ ادویات، خوراک اور پینے کے پانی کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی کر کےجنگی جرائم کا مرتکب ہوا۔ امید ہے سلامتی کونسل میں سیز فائر کی قرار داد منظور ہوجائےگی۔ 

حسام سید کا کہنا تھا کہ فلسطین میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں امن پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔ 

فلسطینی سفیر نے کہا ہر نسل، رنگ اور مذاہب والوں نے ریلیاں نکالیں اور اجتجاج کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ 

انہوں نے کہا کہ ریلیاں اور احتجاج کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔ فلسطین میں زندگی کو معمول پر لانے کیلئے کئی سال درکار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید