• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا رفح میں اسپتال کے نزدیک فضائی حملہ، مناظر لائیو کوریج میں ریکارڈ


رفح میں عرب میڈیا کی لائیو کوریج کے دوران اسرائیلی فوج نے شہری آبادی پر فضائی حملہ کردیا، بمباری کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

کویتی اسپتال کے نزدیک کیے گئے اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، رفح حملے میں ایک مسجد شہید اور رہائشی عمارت بھی تباہ ہوئی۔

خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور جبالیا میں بمباری سے 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی، فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کردیا۔

زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 133 ہوگئی، ملائیشیا نے اپنی بندرگاہوں پر اسرائیلی جہازوں کے لنگرانداز ہونے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیل نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر غور شروع کردیا، ممکنہ بات چیت کے لیے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ مصر پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل دوسرے روز مؤخر ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید