• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این 1 کے کیسز میں اضافہ

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں کورونا کے نئے سب ویرینٹ جے این 1 کے سبب کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ریاست کیرالہ میں کورونا کے سبب ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد 2997 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکام کو اس نئے سب ویرینٹ سے الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید