اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، وزیراعظم استعفیٰ کیوں دیں ۔پاکستان میں مقیم وہ افغان شہری جو رضاکارانہ طور پر اپنی تفصیلات دیں گے انہیں مہاجرین کا درجہ دے دیا جائے گا جو تفصیلات نہیں دے گا اسے پاکستان سے نکال دیا جائے گا‘بھارتی جاسوسکل بھوشن کی ایران میںموجودگی کی تفصیلات مل گئیں‘ ملک لوٹنے والے ایمانداری کا لاگ الاپ رہے ہیں‘ پاناما لیکس کا شورمچانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ‘بلاول کےوالد اورپھوپھی کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں کیاانہوں نے کبھی ان پر ٹیکس دیا‘الز امات لگانے والے بتائیں سرے محل کس کاہے؟و زیر اعظم استعفیٰ کیوں دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے عید کے بعد اہم اجلاس ہو گا جس کی صدا ر ت وزیر اعظم کریں گےُافغان مہاجرین سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا‘ مہاجرین کی صورت میں پاکستان نے افغانستان کا بوجھ اٹھا رکھا ہے‘ افغان مہاجرین مختلف قسم کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں‘ افغان مہاجرین کا انخلاء اہم مسئلہ ہے،انتقامی سوچ رکھنے والوں کو سمجھناچاہئے کرپشن کے خلاف تحقیقات حکومت نہیں نیب کرتی ہے‘انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہارکیاکہ جنہوںنے ملک لوٹا وہ کیسے ایمانداری کا راگ الاپ رہے ہیں۔ الزامات لگانے والے بتائیں سرے محل کس کا ہے؟ بلاول بھٹو کے والد، پھوپھی اور دیگر شخصیات کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔ کوئی بلاول سے پوچھے کہ کیا کبھی انہوں نے ان اثاثوں کا کوئی ٹیکس دیا؟ بلاول بھٹو سے پوچھا جائے بے شمار پراپرٹی ہے ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں دیا‘دبئی میں زرداری کے کروڑوں کے اثاثوں کا کوئی ریکارڈ نہیں‘ پاناما لیکس کا شور کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کی ایران میں موجودگی کی تمام تفصیلات مل گئیں‘ ایران نے کل بھوشن کے ساتھی کی بھی معلومات فراہم کی ہیں‘پاکستان کے حالات کی خرابی میں بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعتیں ملوث ہیں‘ کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلی کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا‘ وفاقی حکومت کو صوبوں میں مداخلت کا اختیار نہیں ‘ کراچی پولیس کو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جائے گا‘کراچی سے متعلق ماہانہ اجلاس کی تجویز زیر غور ہے‘ سیف سٹی منصوبے سے کراچی کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا‘ تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع کے لیے مشاورت جاری ہے‘ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان میں تقسیم چاہتے ہیں ‘پاکستان سے متعلق مودی کی ہربات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے‘ امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغواء پر روزانہ کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے‘ مریم نواز نے کسی اجلاس کی صدارت کی نہ ہی سیاست میں آئی ہیں‘ سفیر مریم نواز سے وزیر اعظم کے خاندان کی ممبر کی حیثیت سے ملتے ہیں‘ وزیراعظم کے استعفے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ وزیراعظم استعفیٰ دیں بھی تو کیوں؟ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ خالد شمیم کی وڈیو پر بھی وفاقی حکومت نے انکوائری مکمل کرلی ہے۔ کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے پولیس اصلاحات کرنا ہونگی۔