• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 12ویں میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار بولنگ اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔

ملیبرن اسٹار کے خلاف میچ سڈنی تھنڈرز کے زمان خان نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 3 وکٹ اپنے نام کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

زمان خان کے 3 شکار میں ملیبرن اسٹارز کے گلین میکسویل بھی شامل تھے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملیبرن اسٹار مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی، میچ میں زمان خان نے دیگر بولرز کے مقابلے نپی تلی گیند بازی کی۔

جواب میں سڈنی تھنڈرز نے مقررہ ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید