• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے، احسن اقبال

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحادیوں اور ہم خیال گروپوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مضبوط اور موزوں ترین امیدوار والے گروپوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔

احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 76 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اس موقع پر نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں لاڈلوں کا بہت چرچا ہے۔ ہر کوئی کسی نا کسی کا لاڈلہ ہے، نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے درد کو محسوس کیا، نواز شریف نے ملک اور عوام کی ترقی کےلیے کام کیا، پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خواب ہے پاکستان کی معیشت بھی ناقابل تسخیر بنے۔ ہمیشہ نواز شریف کے خوابوں کو مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید