• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بےوقوف بنایا، پرویز خٹک

فوٹو فائل پرویز خٹک
فوٹو فائل پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بےوقوف بنایا۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سابق حکومتوں کے سربراہان نے اقتدار کی خاطر عوام کو بے وقوف بنایا، آصف علی زرداری، نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سب پر بازی لے گئے، جنہوں نے چور چور کا شور مچایا،  لیکن اُس نےخود چوری کی انتہا کر دی، بانی پی ٹی آئی اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

پرویز خٹک  نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں، اپنے زور بازو پر خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

قومی خبریں سے مزید