ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کی ملاح فرموں نے بحیرہ اصفر میں بڑھتے ہوئے حوثی حملوں کے بعد اپنے رُوٹ تبدیل کرنا شروع کر دیئے ، بحری جہاز جنوبی افریقہ کے ʼراس امیدʼ بحری راستے کو استعمال کریں گے، نئے روٹ سے ترسیل میں تاخیر کا اندیشہ ہے۔یمنی حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملے بحیرہ روم اور بحیرہ اصفر کے لنک رُوٹ اور 12 فیصد عالمی تجارت کے راستے یعنی ʼنہر سویزʼ میں سیر و سفر کو خطرناک بنا رہے ہیں۔جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ʼاین ایچ کےʼ کے مطابقʼ نیپون یوسنʼ اور متسوئی او سے کے لائنزʼ فرموں نے یورپ کے لئے آمد و رفت والے کارگو بحری جہازوں کا رُوٹ تبدیل کر دیا ہے۔