کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 27 دسمبر پاکستان کی سیاسی جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، اس دن بی بی شہید ہوئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی محبوب قائد کے پاکستان کے لئے قربانیاں دینے کے نظریئے پر چلتے رہیں گے، ، وہ منگل کو یہاں این آئی سی وی ڈی ،جے ایس ایم یو) اور ایسوسی ایشنآف پاکستانی ڈیسینٹ کارڈیالوجسٹ آف نارتھ امریکا کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط اور جے ایس ایم یو لانڈھی کیمپس میں امراض قلب،بلڈ پریشر،شوگر سے بچاؤ اور علاج کے لئے قائم کلینک کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔