قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے میاں نصیر نے چیلنج کردیا۔
میاں نصیر نے اعتراض کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے، ختم نہیں ہوئی۔
میاں نصیر کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض سننے کے لیے وقت مقرر کردیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔