معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ مری کی ماریہ کا قتل ہوا، اس قتل کو پولیس رپورٹ میں خودکشی قرار دینا حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
عاصمہ جہانگیر کا مزید کہنا ہے کہپولیس رپورٹ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، ماریہ کو گھر سے باہر لے جا کر جلایا گیا، سپریم کورٹ بار کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ جلد سامنے لائیں گے۔