• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

میانوالی کے حلقہ این اے 89 پر بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔

میانوالی کی نشست پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے سامنے پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات دائر کیے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔

میانوالی میں این اے 89 پر بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کل سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید