کراچی (اسد ابن حسن) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے از خود گرین چینل کی سہولت ختم کر دی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسٹم ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا ایسا کچھ نہیں ہے سب "غلط فہمی" ہے۔ بین الاقوامی پروازوں سے انے والے تمام مسافروں کا 100 فیصد سامان ایکس رے مشین سے گزارا جاتا ہے۔ گرین چینل کا سائن بورڈ ہٹایا نہیں گیا ہے اس کے باوجود مبینہ طور پر اسمگلڈ سامان بشمول قیمتی موبائل فونز اور شراب زور و شور سے کلیئر ہو رہی ہے۔