• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوڈ چین کا اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل پر بی ڈی ایس ملائیشیا کے خلاف 13 لاکھ ہرجانے کا مقدمہ

کوالالمپور (اے ایف پی) میکڈونلڈز ملائیشیا نے مبینہ طور پر اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل پر فلسطینی حامی گروپ کے خلاف13لاکھ ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ ایک بیان میں فاسٹ فوڈ چین نے کہا کہ بی ڈی ایس ملائیشیا کے خلاف دیوانی مقدمہ کا مقصد قانون کے مطابق ہمارے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔مک ڈونلڈز نے کہا کہ وہ مشرق وسطی میں جاری تنازع کی حمایت یا اغماض نہیں برتتا ہے۔میکڈونلڈز نے کہاکہ اگرچہ ہم سمجھتے ہیں اور اس بات کا احترام کرتے ہیں کہ بائیکاٹ کا عمل ایک انفرادی فیصلہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حقائق پر مبنی ہونا چاہیے نہ کہ جھوٹے الزامات پر۔قانونی دستاویز کے مطابق، مکڈونلڈز نے مبینہ ہتک عزت کے لیے ہرجانے میں چھ ملین رنگٹ مانگے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید