• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان: باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو موٹرسائیکل پر جا تے ہوئے نشانہ بنایا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے د یا، مقتولین میں 2017 میں ڈی آئی خان میں 16 سالہ لڑکی کی بھرے بازار میں بے حرمتی کے کیس میں نامزد دو مرکزی کردار بھی شامل ہیں، جو راضی نامہ کے بعد کیس سے بری ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے پولیس کو کوئی درخواست نہیں دی گئی، تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید