کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان قومی اسمبلی کے 4حلقوں میں مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار ہے لیکن اس کے بدلے قومی اسمبلی کے حلقہ 242سے شہباز شریف کی دستبرداری چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بدھ کے روز اہم ملاقات ہوگی، جس میں ایم کیو ایم کے وفد میں امین الحق، جاوید حنیف اور حسان صابر جبکہ لیگی وفد میں بشیر میمن، نہال ہاشمی اورعلی اکبر گجر شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم ایک سیٹ پر معاملہ اب بھی الجھ سکتا ہے۔