• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل کالج ہاسٹل کی کینٹین سٹینو گرافرکی طرف سے بیٹے کے نام پر چلانے کی تحقیقات کا حکم

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل کالج  ہاسٹل کی کینٹین ایک سٹینو گرافرکی طرف سے بیٹے کے نام پر کمپنی بنا کر 4 سال سےچلانے   کا  انکشاف ہوا ہے جس پرنسپل ڈاکٹر عمر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق کالج کے سٹینوگرافر عبدالرئوف نے بیٹے کے نام پر کمپنی بنا رکھی ہے، جبکہ اس کی بیوی یہ کینٹین  چلاتی ہے اور گزشتہ 4 سال سے متواتر ٹھیکہ بھی اسی کمپنی کو مل رہا ہے۔ کالج کے ملازمین نے بتایا کہ کینٹین  کاٹھیکہ دینے کے معاملات بھی اس کے ہاتھ میں ہیں ، ادھرعبدالرئوف کا کہنا ہے کہ میں نے اوپن ٹینڈر سے کنٹریکٹ جیتا تھا، ذرائع نے بتایا کہ اس سارے معاملہ میں اس کا کزن کیشیئر عبدالقیوم بھی مبینہ طور پر اس کے ساتھ ہے۔ پہلے کنٹین کی گیس کے لاکھوں کے بل سے صرف 8 ہزار کے قریب بل ادا کیا جاتا تھا جس پر زیادہ بل آنے پر شور مچا تو پھر الگ  میٹر لگا کر دے دیا گیا ۔ پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر عمر نے بتایا کہ میں اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروں گا ,مستقبل میں یہ نہیں ہوگا کہ سرکاری ملازم فرم بنا کر ٹھیکہ لے لے۔ 
تازہ ترین