• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت سات افسران کے تبادلے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت سات افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق جن کو گزشتہ برس گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی تھی۔اب ان کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانولہ عارف اللہ اعوان کو لگایا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شرقپور نورش صبا کو اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ،اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ ربیعہ ریاست کی خدمات ایس اینڈ جی ڈی اے کے سپرد کی گئیں ہیں۔شبیر حسین کو اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لگایا گیا ہے۔سید مشہد رضا کاظمی کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ،سید آصف حسین شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ا ور عبدالرئوف کو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین