انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پشاور میں شروع ہوگیا، ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان آرمی اور ڈائریکٹریٹر جنرل آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ و ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔
چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح بریگیڈیئر انجینئرنگ الیون کور سید دوریز محمود نے کیا والی بال چمپین شپ میں خیبرپختونخوا کے تمام ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
چیمپین شپ لیگ بنیاد پر کھیلی جارہی یے، والی بال چمپئن شپ سے 3 ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال کرنا ہے۔
والی بال چمپئین شپ 3 روز تک جاری رہے گی، چمپئین شپ سے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے 3 ٹیمیں انڈر16، انڈر18 اور انڈر21 بنائی جائیں گی اور انہیں کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دلوائی جائے گی۔