• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: ریلوے ٹریک پر گیدڑ مردہ حالت میں پایا گیا، محکمہ جنگلی حیات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے تھانے بی سیکشن کے قریب گیدڑ مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گیدڑ کی لاش ریلوے ٹریک پر ملی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹرین کی ٹکر سے مرا ہے۔

حکام کے مطابق 3 دن سے گیدڑ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، یہ گیدڑ بکریوں کو بھی زخمی کر رہا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق گیدڑ کے حملے سے ایک بچے کو بھی خراش آئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید