• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کی ’’اجینوموتو‘‘ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کیلئے نظرثانی درخواست کی منظوری


وفاقی کابینہ نے ’’اجینوموتو‘‘ کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے لیے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

 اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر کیا جس میں کہا گیا کہ مونوسوڈیم گلوٹامیٹ انسانی صحت کیلئے محفوظ ہے۔

کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 70 ماہ بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انفلیشن ریٹ 4 اعشاریہ 9 فیصد ہونے سے غریب آدمی پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا، امید ہے پالیسی ریٹ میں بھی کمی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید