• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے بجائے رشوت ستانی میں مصروف ہے، ایم کیوایم

کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے بجائے رشوت ستانی میں مصروف ہے۔ 

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت ہے۔ کراچی میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت کریم آباد انڈر پاس اور ریڈ لائن پر ٹھیکیداروں سے کمیشن لیکر پروجیکٹس کو بھول گئی ہے۔ ریڈ لائن پر سالوں سے جاری کام کی وجہ سے شہریوں کو روزانہ اذیت اُٹھانا پڑتی ہے۔ 

ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کو قانون کے مطابق دن کے اوقات میں داخلے سے روکے۔

قومی خبریں سے مزید