پنجاب میں مہنگائی اور تجاوزات کے سدباب کیلئے پہلی باقاعدہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) قائم کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اتھارٹی کے قیام اور قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مریم نواز نے پیرا کو 3 ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکے آپریشن، پروسیجر اور ریگولیشن 2024 کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کیلئے آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی۔
ہر تحصیل میں سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ آفیسر، انویسٹی گیشن آفیسر، سینئر سارجنٹ اور سارجنٹ تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں پیرا میں ٹرانسفر اور ڈیپوٹیشن پالیسی، پر کیورمنٹ پلان اور ڈی جی پیرا کے اختیارات کی منظوری بھی دی گئی۔ گاڑیوں، یونیفارم، کیپ کے کلر اور برانڈنگ کی منظوری بھی دی گئی۔