گجرات (نمائندہ جنگ) پنجاب پریژن فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے ہیڈ وارڈر راجہ محمد سید کو ان کی بیٹی کے شادی کے اخراجات کی مد میں 1لاکھ روپے، والد کے کفن دفن کے اخراجات کی مد میں 40ہزار روپے کا چیک ادا کر دیا گیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی نے دیگر افسران کی موجودگی میں چیک مذکورہ اہلکار کے حوالے کئے۔