• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے کالاباغ ڈیم ایشو زندہ کیا جا رہا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد( جنگ نیو ز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چیئرمین واپڈا کے کالا باغ ڈیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے توجہ ہٹانے  کیلئے  کالاباغ ڈیم ایشو زندہ کیا جا رہا ہے، چیئرمین وا پڈا  سرکاری ملازم  ہیں، انہیں  متنازع ایشو پر بیان بازی سے گریز کر نا چاہیے، وہ سرکاری ملازم ہیں انہیں  متنازع ایشو پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے، 3 صوبائی اسمبلیاں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف قراردادیں پاس کر چکی ہیں اور ان قراردادوں کی موجودگی میں ایک سرکاری ملازم کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے،انہوں  نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا مسئلہ چئرمین واپڈا کے مینڈیٹ سے بڑا مسئلہ ھے جسے وفاق اور اسکی اکائیوں کے مفاد کی روشنی میں دیکھنا چا ہیے، بھاشا اور دیگر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر سے بھی بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ھو سکتا ھے اور حکومت کو ان ڈیمز کی تعمیروتکمیل پر مکمل توجہ دینی چاہیے، ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر عوامی احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے کالاباغ ڈیم کے ایشو کو پھر زندہ کر رہی ہے، چیئرمین واپڈا کے بیانات فیڈریشن کی روح کے خلاف  ہیں اور انہیں چاھئیے کہ پہلے فیڈریشن اور اسکی اکائیوں کی اھمیت اور حیثیت کو سمجھیں اور اسکے بعد اپنی تیکنیکی مہارتوں کا اظہار کریں۔ حکومت کو چاھئیے کہ وہ اس تنازع میں الجھنے سے باز رھے اور چئرمین واپڈا کو اس مسئلے میں استعمال کر کے فیڈریشن کے لئے نئے چیلنجز پیدا نہ کرے۔
تازہ ترین