• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو منصوبہ:فلائی اوور کو جوڑنے والے ایلومینیم اور سٹیل کے ایکس پنشن جوائنٹس ملتان پہنچ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میٹرو بس منصوبے کے پیکیج فائیو پیپلز کالونی سے جناح پارک کے فلائی اوور کو جوڑنے والے ایلومینیم اور سٹیل کے ایکس پنشن جوائنٹس ملتان پہنچ گئے ہیں،ماڈل میٹرو بس سٹیشن شاہ رکن عالم پر خود کار سیڑھی (ایسکالیٹر)کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے،عید کے موقع پر پیکیج فائیو کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا،یہ بات ڈائریکٹر میٹروبس پراجیکٹ شاہد نجم نے چوک کمہاراں والا سے اللہ وسایا چوک کے درمیان میٹرو بس منصوبے پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی،انہوں نے بتایا کہ پیکیج فائیو کے سیکشن پر 450میٹر طویل ایلومینیم الائے کے ایکس پنشن جوائنٹس لگائے جائیں گے،یہ جوائنٹس فلائی اوور کے ہر تین سپین کے بعد لگایاجاتا ہے تاکہ گرمی اور سردی کے موسم میں فلائی اوور کے پھیلنے اور سکڑنے کے موقع پر اسے محفوظ بنایا جاسکے، یہ جوائنٹس اٹلی سے درآمد کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین