• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ کا حکومت سے اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی حمایت کا مطالبہ

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمٰی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔

جنوبی افریقہ نے اسرائیل پرغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ تاہم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا۔

کینیڈا فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی صدر سلمٰی زاہد نے حکومتِ کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلمٰی زاہد سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر راضی کر لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید