• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں این اے 155 پر ڈیڈ لاک برقرار

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 لودھراں کی نشست پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے جہانگیر ترین سے معذرت کر لی۔ 

این اے 155 سے مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، جبکہ اسی نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں، کل کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔

صدیق بلوچ این اے 155پر آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ تیرہواں الیکشن لڑ رہا ہوں، 9 پر کامیاب ہوا ہوں، اپنے ووٹرز کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ ملتان ڈویژن کے صدر عبدالرحمان کانجو کی بھی صدیق بلوچ کو حمایت حاصل ہے۔

ذرائع عبدالرحمان کانجو کا کہنا ہے کہ لودھراں سے جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی تو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

عبدالرحمان کانجو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لودھراں میں قومی کی  2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

 پی پی 227 پر صدیق بلوچ کے بیٹے بھی جہانگیر ترین کے مد مقابل ہیں، جہانگیر ترین نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے بھی کاغذات جمع کروا رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید