• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے وزیر خارجہ ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کے وزیر خارجہ اتوار سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے، یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف مغربی فضائی حملوں کے بعد تہران کے حمایت یافتہ گروپ کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے تناظر میں اس دورے کو دیکھا جارہا ہے۔ایس جے شنکر کا یہ دورہ ہندوستانی پانیوں کے قریب ایک جہاز پر ڈرون حملے کے ایک ماہ بعد ہوا ہے جس کا الزام امریکہ نے ایران پر لگایا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جے شنکر اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے "دو طرفہ، علاقائی اور عالمی مسائل" پر بات چیت کرنے کے لیے مزید تفصیل بتائے بغیر ملاقات کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید