• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ پر اداکار اظفر رحمٰن شدید غمزدہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کا دل خون کے آنسو رونے لگا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے 100 دن مکمل ہونے پر غم کا اظہار کیا۔

اداکار کی جانب سے جاری کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’تباہ کن 100 دن، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے‘۔

اظفر رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے بھی غزہ اور فلسطینیوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 100روز مکمل ہوگئے ہیں لیکن جنگ اب بھی جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں صہیونی افواج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید