اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب یہودی بستی میں کار سوار نے حملہ کیا ہے۔
تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق گاڑی چڑھانے اور چاقو حملے میں زخمی یہودی خاتون دم توڑ گئی، جبکہ واقعے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مبینہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حملہ آور کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے سے ہے۔
ادھر فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 2 فرانسیسی بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق واقعے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔