• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس نے کہا ہے کہ اسے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں۔ 

ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کے بیان کے مطابق فریقین مسائل سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ 

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او کے دوست ممالک کے درمیان کشیدگی افسوسناک ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک سے روس کے شراکتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ مزید کشیدگی امن میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے گی اور خطے میں امن و استحکام اور سلامتی نہ چاہنے والے فائدہ اٹھائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرے ملک میں انسداد دہشتگردی کی کارروائی اس کے تعاون اور معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید