• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار سونو سود بھی مصنوعی ذہانت کی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے محفوظ نہ رہ سکے، اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔  

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پیغام میں سونو سود کا کہنا تھا کہ لوگوں سے میرا نام لے کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی گئی۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ کوشش ٹیکس میسج کے ذریعے نہیں بلکہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے ویڈیو کال کے ذریعے کی گئی ہے۔ 

سونو کا کہنا تھا کہ کئی معصوم لوگوں نے میرا چہرہ دیکھ کر ان جعلسازوں کو پیسے دے دیے۔ 

بھارتی اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے التجا کی کہ وہ ایسی ویڈیو کالز آنے پر ہوشیار رہیں اور کسی کو اس طرح پیسے نہ دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید