کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے غصب شدہ حقوق کو واپس لے گی،ایم کیو ایم اس بار اسے وزیر اعظم کا ووٹ دے گی جو ہمارے پیش کردہ آئینی مسودے پر عمل کرے گا۔تفیصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر و حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 241 ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ایس 109/110 کے حق پرست امیدواروں کے ہمراہ برنس روڈ، اکبر روڈ دہلی گلی، کے دورے کئے اور عوام سے ملاقاتیںکیں، ڈاکٹر فاروق ستار نے کنٹونمنٹ بورڈ، پنجاب کالونی میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کئے اور خورشید کمپاونڈ میں کارنر میٹنگ سے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو اس وقت بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلارہی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے ہر بار کی طرح اس بار پڑھے لکھے نوجوانوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے غضب شدہ حقوق کو وآپس لے گی،ایم کیو ایم اس بار اسے وزیر اعظم کا ووٹ دے گی جو ہمارے پیش کردہ آئینی مسودے پر عمل کریگا۔ اس موقع پر این اے انچارج کامران فاروق اراکینِ سی او سی اور ٹاؤن کے زمہ داران موجود تھے۔