استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
چاہت فتح علی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست کا شوق ہے، پارٹی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن آیا ہوں، پارٹی رجسٹر نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کروں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سبزیاں پھل مہنگےنہیں ہونےچاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔