ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا ہے کہمیں اور میرا ادارہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی اسکول کے اسپورٹس ڈے فیسٹیول کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت سابق ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار اسپورٹس ارگنائزر ایم نسیم حمزہ ذکریا ، عائشہ بصیر ، رمشا پرنسپل مہا پارہ پارہ فاران اسپورٹس کوارڈینیٹر کاشف فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ حصول تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی ضروری ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کراچی میںکھیلوں کو میدان اباد ہوں گے اخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔