سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے الیکشن کمشنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق آر او نے این اے 83 اور 85 میں انتخابی سرگرمیاں منسوخ کرنے سے متعلق رہنمائی طلب کی ہے۔
خط میں بتایا گیا کہ آر او نے انتخابی امیدوار کے انتقال پر این اے 83 اور 85 میں انتخابی سرگرمیاں ختم کیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں پر انتخابات کی منسوخی بوگس دستاویزات پر کی گئی۔
امیدوار صادق علی کا انتقال 2 جنوری کو ہوگا جبکہ یو سی سیکریٹری نے بلاتحقیق 18 جنوری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے کے امیدوار کا انتقال 15 جنوری کو نہیں بلکہ 2 جنوری کو ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق آر او نے خط کے الیکشن کمشنر پنجاب سے رہنمائی مانگی ہے کہ بتایا جائے کہ دونوں حلقوں میں الیکشن کی منسوخی جائز ہے یا نہیں ہے؟