• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی عوام کی جماعت خواتین کو انکا مقام دلائینگے‘ زمر شاہد

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات ضلع کوئٹہ زمر شاہد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین مختلف مسائل کا شکار ہیں جن میں تعلیم روزگار سمیت دیگر مسائل شامل ہیں ، پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر خواتین کے مسائل کے حل اور انہیں باعزت مقام دلانے کیلئے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی۔ آج پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے مجھے ٹکٹ دیا ہے۔میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جس کے لئے ہمیشہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور میں نوجوانوں کو روزگار دیا اور ملازمین کے مسائل حل کئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکومت بنائے گی اور آئندہ وزیراعظم نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہوںگے۔
کوئٹہ سے مزید