پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے دوران حلقے میں آمد پر کارکنوں کی جانب سے کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے دوران بھاٹی گیٹ پر مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے 1000، 100 اور 10 روپے والے نوٹ بھی فضاء میں اچھالے جبکہ حمزہ شہباز کے پرنسپل سیکریٹری کبیر تاج نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے کیے۔
حمزہ شہباز بھاٹی گیٹ میں این اے 118 میں کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور کارکنان سے خطاب بھی کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے جلسہ کےلیے تعریفی بینرز اور لائٹوں کا بھی انتظام کیا گیا۔