پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے جلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور کا شکریہ۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہوریوں نے ثابت کردیا وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں، لاہوریوں نے ثابت کردیا وہ سیاست میں نئی سوچ پسند کرتے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق لاہور والوں نے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا۔
انکا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔
آصفہ بھٹو کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج پیپلز پارٹی نے کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارتِ عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارتِ عظمٰی کے امیدوار میں ہمت ہے تو ٹی وی پر لائیو آکر چیئرمین کے چیلنج کا سامنا کریں۔