کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے معاملے میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف حیدری مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکن کی کے مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا۔
درج مقدمے کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کیا اور انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں پیپلز پارٹی کے 40 سے 50 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم 2 روز قبل ہوا تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کے خلاف گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔