• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ گھومنے نکل گئے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد خود بھی گھومنے  نکل گئے، ان  کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ موج مستی کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

کرن راؤ نے کچھ ہفتے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنے سابقہ شوہر عامر خان اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ ایک روڈ ٹرِپ پر گزرے خوشگوار لمحات کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جوکہ بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

کرن راؤ نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سُندری کے ساتھ روڈ ٹرپنگ ہو رہی ہے‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

ان ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ روڈ ٹرپ پر بہت اچھا وقت گزارا۔

واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011ء میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم، شادی کے  15 سال بعد دونوں نے 2021ء میں طلاق کا باضابطہ طور پر اعلان کرکے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید