• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل کلپ تنازع، عدم پیشی پر سائبر سیل کی ہنی سنگھ کو آخری وارننگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار ہنی سنگھ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، وائرل کلپ تنازع پر پولیس نے انہیں اب سخت قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنی سنگھ اس سے قبل بیرونِ ملک قیام کا عذر پیش کر کے تین بار تفتیش کے لیے حاضر ہونے سے گریز کر چکے ہیں، جس پر سائبر سیل کے اعلیٰ حکام نے ناراضی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پورا تنازع دہلی کے ایک کنسرٹ سے جڑا ہے جہاں ہنی سنگھ نے مبینہ طور پر نازیبا جملہ کہا تھا، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

شدید تنقید کے بعد ہنی سنگھ نے ایک معافی نامہ جاری کرتے ہوئے صفائی دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ نئی نسل (Gen Z) کی زبان میں کوئی بات سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کا انداز نامناسب تھا۔

اس نئے ہنگامے سے کچھ ماہ قبل اپریل میں دہلی ہائی کورٹ نے ہنی سنگھ کے متنازع گانے کو انتہائی فحش اور خواتین کی تذلیل قرار دیتے ہوئے حکومت کو اس کے تمام لنکس انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے واضح کیا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی آڑ میں فحاشی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید