• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

عمران ہاشمی---فائل فوٹو
عمران ہاشمی---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی آنے والی جاسوسی فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 اکتوبر کو بنگلورو میں فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ کے دوران کار کو ہوا میں معلق رکھنے کے لیے ایک اسٹنٹ کیا جا رہا تھا، تاہم اچانک اس کا میکانزم خراب ہو گیا اور کار اداکار کے چہرے سے محض ایک فٹ کے فاصلے پر آ گری۔

واقعے کے بعد شوٹنگ میں مختصر وقفہ کرنا پڑا، تاہم 47 سالہ اداکار محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی، کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کی جانب سے تاحال واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اس لیے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ طے شدہ اسٹنٹ کا حصہ تھا یا واقعی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ میں عمران ہاشمی کے علاوہ جینیلیا ڈی سوزا، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

آدتیہ دت کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 27 نومبر 2026ء کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید