• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل کو ان کے خیالات کے باعث ٹرول نہیں کرنا چاہیے: یاسر حسین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل پاکستان کی سب سے بڑی اسٹار ہیں، انہیں ان کے خیالات کے باعث ٹرول نہیں کرنا چاہیے۔

یاسر حسین اپنے بے باک مؤقف اور متنازع بیانات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں اور اکثر اپنے تبصروں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو اداکار نے شوبز انڈسٹری کے اندرونی معاملات اور اپنے ساتھی فنکاروں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

یاسر حسین نے کہا کہ صبا فیصل پاکستان کی سب سے بڑی اسٹار ہیں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں جو غریب اور امیر، دونوں طرح کے کرداروں میں خود کو باخوبی ڈھال لیتی ہیں، وہ ناصرف بے حد خوب صورت ہیں بلکہ ان کی اسکرین پر موجودگی بھی متاثر کن ہے۔

ہدایت کار نے کہا ہے کہ صبا فیصل کو ان کے خیالات کی وجہ سے اس قدر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، وہ ہمارے پاس موجود بہترین فنکارانہ صلاحیتوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ سینئر فنکاروں کو سوشل میڈیا کے بدلتے ہوئے ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں مشکلات پیش آتی ہیں، تاہم صبا فیصل کو ان کے متنازع بیانات کے بجائے ان کے فنی کام اور اداکاری کے حوالے سے زیادہ یاد رکھا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ صبا فیصل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، جنہیں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث سراہا جاتا ہے، تاہم خواتین سے متعلق بیانات اور متنازع خیالات کے باعث وہ اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید