• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینا چاہیے یا نہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عموماََ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے انسان کی جلد پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں۔

اس عمومی خیال کے حوالے سے ابھی تک باقاعدہ کوئی سانئسی تحقیق سامنے نہیں آئی اور ماہرینِ صحت بھی اس حوالے سے دو مخلتف نظریات رکھتے ہیں۔ 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز کے تین ممکنہ خواص ہوتے ہیں کچھ چیزیں سرد، کچھ گرم اور کچھ معتدل ہوتی ہیں۔

اس لیے کچھ ماہرین کے مطابق دودھ کی تاثیر سرد اور مچھلی کی تاثیر گرم ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرد اور گرم تاثیر والی چیزیں ایک ساتھ کھانے کا انسان کے جسم پر واضح ردِعمل ظاہر ہوتا ہے جو جلد پر سفید  دھبوں کے علاوہ مختلف اقسام کی الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد اور گرم تاثیر والی چیزیں ایک ساتھ کھانے سے کچھ لوگوں کو تیز بخار بھی ہوسکتا ہے اسی لیے روایتی طور پر مچھلی کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینے سے منع کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب، ہمارے پاس بہت ساری ڈشز ایسی بھی ہیں جن میں مچھلی کو  دہی لگا کر تیار کیا جاتا ہے تو دہی بھی تو دودھ سے ہی بنتی ہے۔

اس پر دودھ اور مچھلی کے ایک ساتھ استعمال سے منع کرنے والے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مچھلی کے ساتھ دہی کا استعمال اگرچہ جلد کی رنگت جیسے منفی ضمنی اثرات کا باعث نہیں بن سکتا لیکن ایسا مچھلی اور دہی کے ایک ساتھ استعمال سے کچھ لوگوں کو معمولی بدہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے لیکن ایسا ہر شخص کے ساتھ نہیں ہوتا لیکن مچھلی اور دودھ کا ایک ساتھ کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ خوفناک الرجی کا باعث بن سکتا ہے۔

ان ماہرین کے مطابق مچھلی اور دودھ، دونوں ہی پروٹین سے بھرپور غذائیں ہیں جنہیں ایک ساتھ کھانے پر ہمارے نظامِ ہاضمہ کو دوہری محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ ان دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے کو ایک ساتھ دو طرح کی رطوبتیں خارج کرنا پڑتی ہیں جس کے نتیجے میں مچھلی اور دودھ کو ایک ساتھ ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور انسان کا امیون سسٹم بھی اس منفی اثر کا ہدف بن سکتا ہے۔ 

تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کے ہر طرح کی مچھلی کے ساتھ استعمال سے انسان کے جسم پر برے اثرات نہیں پڑتے بس مچھلیوں کی کچھ خاص اقسام ایسی ہیں جنہیں کھانے سے پہلے یا بعد میں دودھ پینے سے انسان  کی جلد پر سفید دھبے یا الرجی کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

صحت سے مزید